کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی واقع ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں