این ٹی ڈی سی کا ناقص ترسیلی نظام قومی خزانے پر بوجھ بن گیا

ایک سال میں سپلائی لاسسز کے 55 واقعات ہوئے، قومی خزانے کو مزید 1ارب 24 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا،ادارہ شماریات-

این ٹی ڈی سی اپنی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے، جس سے روز با روز قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے،ادارہ شماریات
اسلام آباد: این ٹی ڈی سی کا ناقص ترسیلی نظام قومی خزانے پر بوجھ بن گیا، اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک سال میں سپلائی لاسسز کے 55 واقعات ہوئے، جس سے ایک سال میں قومی خزانے کو مزید 1ارب 24 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔دستاویزمیں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ہربارلائن لاسسز سے 25کروڑ یونٹس ضائع،2 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، لائن لاسسز سے مجموعی طور پر 13 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بجلی کے یونٹس ضائع ہوئے، لائن لاسسز کا اوسط دورانیہ ایک گھنٹے 36 منٹ کا رہا ہے۔یاد رہےماضی قریب میں بھی این ٹی ڈی سی اپنی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے، جس سے روز با روز قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں