1.10 ارب ڈالر کی حتمی قسط: آئی ایم ایف کا دوسرا جائزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں ہوگا

-فائل: فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی حتمی قسط کے لیے دوسرا جائزہ اجلاس کل سے اگے پانچ روز تک اسلام آباد میں ہوگا۔وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ اجلاس 14 سے 18 مارچ 2024ء کو اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کوالٹیٹیو پرفارمنس کے معیار والے اہداف کو پورا کر لیا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کا حتمی جائزہ ہوگا، جائزے کے بعد اسٹاف کی سطح پر معاہدہ متوقع ہے، اسٹاف کی سطح پر معاہدہ ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی حتمی قسط جاری کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں