فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی

اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی کوئی بھی دفعات نہیں لگ سکتی، فواد چودھری کو بری کردیں-فوٹو : فائل

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے مالی فراڈ کے کیس میں فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا حکم دیا، فواد چوہدری نے بریت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو سول جج ڈاکٹر سہیل تھہیم کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں فواد چودھری کی والدہ اور اہلیہ بھی میں موجود تھیں۔فواد چودھری کے وکیل قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے فواد چودھری کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اس میں مزید توسیع کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔وکیل فواد چودھری قیصر امام نے کہا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی کوئی بھی دفعات نہیں لگ سکتی اس کیس میں فواد چودھری کو بری کردیں۔جج سہیل تھہیم نے کہا کہ آپ درخواست دائر کردیں پھر دلائل بھی دے دیں اس پر فواد چودھری کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں