پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے

صوبائی الیکشن کمیشن سے 89 سے زائد امیدواروں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات وصول کیے ہیں-فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی خالی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن سے 89 سے زائد امیدواروں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات وصول کیے ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 7 جنرل نشستوں کے لیے 67 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جب کہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں فیصل جاوید،اعظم سواتی ،طلحہ محمود،دلاور مہمند سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں