پرویز الٰہی کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع نہ ہو سکے

ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کے بعد بغیر کاغذات جمع کروائے دونوں بہنیں واپس لوٹ گئیں-فوٹو: فائل

گجرات: پی پی 32 سے ضمنی الیکشن کے لیے پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کے کاغذات جمع نہ ہو سکے۔
قیصرا الٰہی نے بتایا کہ اپنے شوہر پرویز الہٰی اور ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کے پی پی 32 ضمنی الیکشن سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئی تھی لیکن آر او دفتر کے باہر ڈیڑھ گھنٹہ کھڑا رکھا، ہمیں دفتر کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔قیصرا الہیٰ نے کہا کہ بہانے بنائے جا رہے ہیں کہ ریٹرننگ آفیسر اندر موجود نہیں ہے، ڈاکومنٹس ہمارے پاس ہیں ہمیں پچھلے چور دروازے سے لے جانا چاہ رہے تھے، یہ وہی دروازہ جہاں پر کاغذات چھینے جاتے ہیں، بدنام زمانہ تابش نامی شخص کو یہاں بھی آر او لگایا گیا ہے۔ثمیرا الہیٰ نے کہا کہ اب ہم کورٹ کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پکڑ کر جیلوں میں بند کر دیں۔ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کے بعد بغیر کاغذات جمع کروائے دونوں بہنیں واپس لوٹ گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں