دبئی میں بارشیں، قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے

سابق کرکٹرز نے ائیرلائن عملے کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر شکوہ کردیا -فوٹو: اسکرین شارٹ

ہر آدھ گھنٹے بعد فلائٹ کا شیڈول تبدیل کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں
دبئی: قومی کرکٹرز کامران اکمل، عبدالرزاق، عمر گل اور سابق کپتان مصباح الحق دبئی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث قومی کرکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کرکٹرز سمیت مسافر 30 گھنٹوں سے زائد ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں، چاروں کرکٹرز کو لاہور سے براستہ دبئی امریکی شہر ہوسٹن پہنچنا تھا جہاں 2009ء ورلڈکپ کی فارتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی ہے۔مصباح الحق اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مسائل ضرور ہیں تاہم ائیر لائن کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔ ہر آدھ گھنٹے بعد فلائٹ کا شیڈول تبدیل کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔
https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-18-at-2.35.01-pm-1713433209.mp4?_=1

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں