گودار میں فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح

دورے کا مقصد گوادر کے میگا منصوبوں کا معائنہ اور زیر تکمیل پروجکٹس کے کام کی رفتار کو بڑھانا ہے،وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئر-

گوادر: وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب چائنہ بزنس سینٹر گوادر میں منعقد ہوئی ، افتتاحی تقریب میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور چیئرمین چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی شارٹ فارم کوپک نے بھی شرکت کی۔گودار میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گوادر آیا ہوں، دورے کا مقصد گوادر کے میگا منصوبوں کا معائنہ اور زیر تکمیل پروجکٹس کے کام کی رفتار کو بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کیلئے اہم ترین منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ، ان منصوبوں میں ایران سے ایک سو میگاواٹ بجلی، ڈیمز، ڈیسالنیشن پلانٹس ، سڑکیں اور ہسپتال شامل ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین کی معاونت سے فری زون میں ڈی سالنیشن پلانٹ تنصیب ہوچکا ہے جو شہریوں کو یومیہ 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا، ڈی سالنیشن پلانٹ کے پانی کو شہر سے منسلک کرنے کا کام رہ گیا ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا، اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پاک چین مثالی کام کر رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں چیئرمین چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی شارک فارم کوپک نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچتے دیکھ کر پاک چین دوستی پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں