سردار ایاز صادق کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ اور حسنین اختر نے اندر-17 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد۔
محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ اور حسنین اختر نے اندر-17 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا محمد آصف اور حسنین اختر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ حسنین اختر کی انڈر-17 سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی نوجوان نسل کے لیے باعث فخر ہے،اسپیکر کا دونوں کیوئسٹس کی شاندار کارکردگی پر زبردست خراجِ تحسین.

بحرین میں عالمی سطح پر قومی پرچم بلند کرنے پر پوری قوم کو اپنے کیوئسٹس پر فخر ہے، ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام سر بلند کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی سنوکر فیڈریشن، کوچز اور محمد آصف اور حسنین اختر کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں