ریفرنڈم کرانا مناسب نہیں ہوگا، آ ئینی طریقہ کار نظر انداز کرتے ہوئےزبردستی سے بات نہیں بنے گی،بلاول بھٹو
’آگ اتنی پھیلے گی کہ محسن بھائی بھاگتے ہوئے آئیں گے حالات سنبھالیں بہت مشکل ہوچکا پھر میں ہاتھ کھڑے کردوں گا کہ اب کیا کروں‘چیئرمین پیپلزپارٹی کا اے آر وائی نیوز کوخصوصی
میں نے جو خون بہنے کی بات کی تو کیا آپ میری والدہ، میری جماعت کو جانتے ہیں کیا کبھی قتل کی دھمکی دی، میں دھمکی نہیں دے رہا تھا میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہوں،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے صوبے کے معاملے پر آگ اتنی پھیلی گی کہ محسن بھائی میرے پاس بھاگتے ہوئے آئیں گے کہ حالات سنبھالیں بہت مشکل ہوچکا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے جو خون بہنے کی بات کی تو کیا آپ میری والدہ، میری جماعت کو جانتے ہیں کیا کبھی قتل کی دھمکی دی، میں دھمکی نہیں دے رہا تھا میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں میڈیا چلانے والے اور بزنس مین کو سندھ کا دور دور تک پتا نہیں، آگ اتنی پھیلی گی کہ یہی محسن بھائی میرے پاس بھاگتے ہوئے آئیں گے کہ حالات سنبھالیں بہت مشکل ہوچکا ہے تو میں ہاتھ کھڑے کردوں گا کہ اب میں کروں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کو سائیڈ پر کرکے ریفرنڈإ کرنا مناسب نہیں ہوگا، آئینی طریقہ کار نظر انداز کرتے ہوئے مرضی کا ماحول بنا کر زور زبردستی سے بات نہیں بنے گی، انتخابی اصلاحات ہونی ہیں تو اس سے پہلے ریفرنڈم یا نیا الیکشن ہو یہ کیسے ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ اور الیکشن کا عمل تاریخ میں اتنا نیچے نہیں گیا جتنا آج ہے، پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ہوتا رہا کہ اپوزیشن جماعتیں دھاندلی کےالزام لگاتی ہیں، یہ پہلی بارہےکہ اپوزیشن، حکومتی پارٹی اور اتحادی بھی دھاندلی کا کہہ رہے ہیں لیکن یہ کوئی ماننے کو تیار نہیں کہ اس نظام میں صاف و شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس نظام میں ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی اصل رائے سامنے آگئی، سندھ کے عوام سے نہیں پوچھا جا سکتا کہ پنجاب میں نیا صوبہ ہونا چاہیے یا نہیں، کہیں اور بھی نہیں پوچھا جاسکتا کہ سندھ میں نیا صوبہ ہونا چاہیے یا نہیں۔

