پاکستان فوج کا فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے، جدید ترین نیویگیشن اور پروپلشن نظاموں سے لیس فتح تھری میزائل سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

راولپنڈی:(جاگیرنیوز) پاک فوج نے تھری سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ’فتح-3‘ سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جدید ترین نیویگیشن اور پروپلشن نظاموں سے لیس فتح تھری میزائل سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی اور کاری ضرب کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق اس تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، نیز سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا، صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے ’فتح-3‘ کے کامیاب تجربے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ان تمام افراد کی لگن اور عزم کی تعریف کی، جنہوں نے پاکستان کی قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں