ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کامران صغیر کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں مری کے تمام ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو سفری کرایوں کی مد میں ریلیف بارے جائزہ لیا گیا

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کامران صغیر کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں مری کے تمام ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام الناس کو سفری کرایوں کی مد میں ریلیف بارے بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کامران صغیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کمی ہو رہی ہے۔ اس کا عوام الناس کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔ مقررہ کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں