حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی اجلاس اور قانون سازی پر تبادلہ خیال،مولانا فضل الرحمان کا معاملہ بھی زیر بحث آیا
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کے معاملہ پربات کی اوراسحاق ڈار سے معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست کی اورجے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت بھی کی
اسحاق ڈار کی صدارت میں حکومتی وفد میں سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر شریک تھے
اسلام آباد:(جاگیرنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حکومتی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور ممکنہ قانون سازی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلزپارٹی اعلامیے کےمطابق پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کے معاملہ پربات کی اوربلاول بھٹو کی اسحاق ڈار سے معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست، جے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت بھی کی. اسحاق ڈار کی صدارت میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچا، وفد میں سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شریک تھے۔پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور توسیع پر بھی بات ہوئی کیونکہ 11 دسمبر کو اس کی مدت ختم ہورہی ہے۔ملاقات میں ممکنہ قانون سازی کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی جبکہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھانے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کا معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست کی جبکہ ملاقات میں جے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ سے مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔


