برمنگھم ٹیسٹ:رضا اللہ دھواں دار اور شاندار باؤلنگ، کئی ریکارڈ بن گئے

رضا اللہ کی بیٹنگ اور بولنگ،ڈ یبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنائی پاکستان کو اننگز کی شکست سے بھی بچایا
9 چھکے لگا کر ڈ یبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا

کرکٹ کی تاریخ میں‌پہلی بار 9 سے 11 نمبر کے بیٹرز نے مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے15سال بعد کسی پاکستانی بیٹرز نے فاسٹ بولرز کو ایک اننگز میں اتنے چھکے لگائے

رضا اللہ ڈ یبیو پر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 92 رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے،پہلی اننگز میں‌4 وکٹ لےکر مین آف دی میچ کی دوڑ میں‌ بھی شامل ہوگئے

برمنگھم:(جاگیر نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر رضا اللہ نے اپنی شاندار بیٹنگ سے پاکستان کو اننگز کی شکست سےبچالیا اور انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔رضا اللہ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 130 رنز کی برتری دلادی۔رضااللہ نے اپنی اس اننگز میں 9 چھکے لگاکر ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا جبکہ محمد عباس نے اپنی 42 رنز کی اننگز میں 2 چھکےلگائے۔انگلینڈ کے خلاف رضااللہ نے 43 گیندوں پر ففٹی مکمل کی جس کے بعد رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ ا س سے قبل فہیم اشرف نے 2018ء میں ڈیبیو پر 52 گیندوں پر 50 رنز کیے تھے۔اس کے علاوہ رضا اللہ گزشتہ 15 سال میں فاسٹ بولرز کو 8 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔ 15 سال میں کسی پاکستانی بیٹر نے فاسٹ بولرز کو ایک اننگز میں 8 چھکے نہیں لگائے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار نمبر 9 سے نمبر 11 کے بیٹرز نے فاسٹ بولرز کو مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے۔
برمنگھم ٹیسٹ میں رضااللہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 11 اور دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی رضا اللہ ڈیبیوپر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔
یاد رہے کہ برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز درکار ہیں۔
یاد رہے کہ رضا اللہ نے پہلی اننگز میں‌ 4 وکٹ بھی لے رکھے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں