ہم مفاد عامہ اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں ،ڈاکٹر محمد حنیف مغل

اسوقت ضرورت ہےکہ ہم ہر سطح پہ انسانی حقوق کے محافظ کہلائیں اور طلبہ و طالبات کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کریں

ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی بہت سارے ایسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں جو مفاد عامہ اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک شاد با کی وفد سے گفتگو

چیف رپورٹر:شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی (جاگیرنیو ز)چیئرمین پاکستان تحریک شاد با ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا معاملہ ہمیشہ ہم نے اپنے منشور میں صف اول پر رکھا ہے کسی بھی معاشرے میں انسانی حقوق کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور ہم اپنے اس منشور پہ ضرور عمل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر محمد حنیف مغل چئیرمین پاکستان تحریک شاد باد نے وفد میں شامل ڈاکٹر محمد اشتیاق، عقیل انجم،مرزا نوید،شوکت مغل، فیاض خان، کرنل شہزاد، مصیب احمد مغل،سر غلام مصطفی مغل،ڈاکٹر محمد سلیم و دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر سطح پہ انسانی حقوق کے محافظ کہلائیں اور طلبہ و طالبات کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کریں۔ ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی بہت سارے ایسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں جو مفاد عامہ اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اور ایسی پالیسیاں بھی لائیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں