پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کو پروفیسر طاہر ملک نے ’’دخترِ ملت بے نظیر شہید‘‘ کتاب پیش کی

ملاقات کے دوران شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے خدمات اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی

اسلام آباد: (جاگیر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور سے پروفیسر طاہر ملک نے ملاقات کی اور انہیں معروف دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کی تصنیف ’’دخترِ ملت بے نظیر شہید‘‘ پیش کی۔
ملاقات کے دوران شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے خدمات اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔کتاب ’’دخترِ ملت بے نظیر شہید‘‘ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور سیاسی جدوجہد کو موضوع بناتی ہے۔ پروفیسر طاہر ملک کی جانب سے کتاب کی پیشکش اس عظیم سیاسی ورثے اور تاریخ کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کی عکاس ہے۔اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عوامی سیاست کے حوالے سے ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں