پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز :پہلا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی کھیلا جائے گا
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کل 9 سے 13 نومبر کھیلاجائےگاجبکہ دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں ہوگا
سپورٹس رپورٹر
راولپنڈی(جاگیر نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کل 9 سے 13 نومبر کھیلاجائےگاجبکہ دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں ہوگا۔بابر آعظم پاکستان اور کوشال مینڈس سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں کے ہاتھوں کردی گئی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہوۓ سری لنکا کو 59 میں سے 23 ٹیسٹ میچوں میں شکست دی ہے اور سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 19 ٹیسٹ فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سوموارسے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا۔ اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے، اور پاکستان نے انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے تین روزہ پریکٹس میچ میں پی سی بی پیٹرنز سکواڈ کو شکست دی اور پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی آخری ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے فتح حاصل کی تھی۔




