جوہانسبرگ ٹیسٹ چھوتھاروز:بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس نےجنوبی افریقا کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے ایک اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے

سپورٹس ڈیسک

جوہانسبرگ:(جاگیرنیوز)بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔لٹن داس نے یہ اعزاز چوتھے روز جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے حاصل کیا۔ اس سے قبل ایک اننگز میں 7، 7 شکار کرنے کا ریکارڈ پانچ وکٹ کیپرز وسیم باری، باب ٹیلر، آین اسمتھ، رڈلی جیکبز اور جوشوا ڈا سلوا کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔ جوشوا ڈا سلوا نے یہ کارنامہ 2023ء میں انجام دیا تھا۔لٹن داس نے اس میچ میں ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی جبکہ جنوبی افریقا کی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں حصہ لیا۔ اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سنچری بنانے اور 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔اس سے قبل ڈینس لنزے نے 1966ء اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 2013ء میں جوہانسبرگ ہی میں سنچری کے ساتھ ایک اننگز میں 6 شکار کیے تھے۔لٹن داس نے تیسرے روز کے اختتام تک ایڈن مارکرم، زبیر حمزہ، مائیکل بریٹزکے، ویان ملڈر، مارکو یانسن اور سائمن ہارمر کے کیچز پکڑے تھے، جبکہ چوتھے روز ریان رکلٹن اور کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اپنے شکاروں کی تعداد 8 تک پہنچا دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں