جوہانسبرگ ٹیسٹ چوتھاروز: جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش پر گرفت مضبوط، 157 رنز کی برتری حاصل

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چائے کے وقفے تک 58 رنزبنائے،خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 99 رنز درکارہوں گے

جنوبی افریقہ نے دن کا آغاز پہلی اننگز کے خسارے کے ساتھ کیا تھا، تاہم عمدہ بیٹنگ کی بدولت نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ اپنے باؤلرز کو بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کردیا

جوہانسبرگ:(جاگیرنیوز)جوہانسبرگ ٹیسٹ کےچوتھاروز جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے.
میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 157 رنز کی اہم برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے اور اسے اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 99 رنز درکار تھے۔ محمود الاسلام 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، مارکو یانسن اور سائمن ہارمر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ربادا نے مومن الحق کو بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو بڑا نقصان پہنچایا، جبکہ یانسن نے تنزید حسن کو آؤٹ کیا۔ سائمن ہارمر نے نجم الحسن شانتو کو سلپ میں کپتان ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 544 رنز بنائے۔ ریان ریکلٹن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کا بہترین انفرادی اسکور 72 رنز بنایا۔ ڈین پیٹرسن نے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آخری وکٹ پر کپتان ٹیمبا باووما کے ساتھ 45 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریکلٹن اور ربادا کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود نے چار وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ 118 رنز دے بیٹھے، تسکین احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے دن کا آغاز پہلی اننگز کے خسارے کے ساتھ کیا تھا، تاہم عمدہ بیٹنگ کی بدولت نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ اپنے باؤلرز کو بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں