ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا موہڑہ چوک تا گدوال پھاٹک روڈ کی بحالی کے منصوبے کا دورہ

افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

راولپنڈی:(جاگیر نیوز) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ٹیکسلا میں موہڑہ چوک سے گدوال پھاٹک تک زیرِ تعمیر سڑک کی بحالی کے منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار، رفتار اور مقررہ تکنیکی معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے رفتار مزید تیز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔سڑک کی کل لمبائی: 3.5 کلومیٹر،اوسط چوڑائی: 32 فٹ جس کا تخمینہ لاگت: 30 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار روپے ہے جبکہ تکمیل کی مدت: 6 ماہ ہے ۔ منصوبے میں سڑک کی بحالی، تعمیرِ نو، سائیڈ ڈرینز اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں