لاہور ہائیکورٹ،اسکولوں کو ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کا حکم

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں میں ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن کل تک طلب کر لیا۔ اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈی سی لاہور کو کل پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی اور مزید سماعت کل تک ملتوی کر دیا۔
ادھر پنجاب میں اسموگ کی ابتر صورتحال پر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ طلباء اور اساتذہ کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ کلاس رومز میں گلاسز پہننے اور طالبعلموں پر آنکھوں کو مسلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اسکولز کے احاطوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود اور پانی کا چھڑکاؤ لازمی قرار دیا گیا۔ اسکولز کی حدود میں کسی بھی قسم کے مواد کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں