سرفراز احمد کی مسلسل چوتھی ففٹی، بابر اعظم مسلسل تیسری بار ناکام بلے باز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل چوتھی ففٹی بنانے میں کامیاب۔
کراچی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سرفراز احمد نے زبردست ففٹی مکمل کر لی، پہلی اننگز میں انہوں نے 78 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی سرفراز احمد نے ایک اننگز میں 86 اور دوسری میں 53 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب بطور کپتان ہی نہیں، بحیثیت بلے باز بھی بابراعظم کے لیے نیوزی لینڈ کی سیریز زیادہ اچھی نہیں رہی ہے، بابر اعظم نے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز کی اننگ کھیلی مگر اس کے بعد تینوں اننگز میں ناکام رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بائیس رنز کی اوسط سے صرف پینسٹھ رنز ہی اسکور کرسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں