امریکا،سکول میں1000 سے زائد بچوں کا پانی بھرے غبارے اچھالنے کا ریکارڈ

امریکا میں ایک ہائی اسکول کے 1000 سے زائد بچوں نے پانی بھرے غباروں کو اچھالنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست نیبراسکا میں قائم اوماہا سینٹر ہائی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق اسکول کے طلبا کو جوڑوں کی شکل میں اسکول کے فٹبال میدان میں ترتیب دی گئی۔جوڑوں نے ایک دوسرے کی جانب غبارے پھینکے اور کامیاب تھرو کے بعد ایک قدم پیچھے جا کر دوبارہ کوشش کی۔سکول کے مطابق موقع پر 1000 سے زائد طلبا نے 700 سے زائد غبارے پھینکے۔
اس سے قبل میسا چوسیٹس کی ڈیئر فیلڈ اکیڈمی نے 2014ء میں 902 شرکاء کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں