وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت حساس اداروں کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی ہے۔
نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عسکری حکام اور حساس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ حساس اداروں کے سربراہان نے سلامتی کے امور اور ملک کی سرحدی سمیت مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک دے۔ وزیراعظم نے پاک فوج اور عسکری اداروں کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی امور پر اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ عدالتی کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے فورم کا موثر انداز میں استعمال جاری رکھنے پر اتفاق اور پارلیمانی معاملات میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں