اسلام مخالف فلم َ’’دی کیرالہ اسٹوری‘ ‘ کی ریلیز، تامل ناڈو میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری

(فوٹو ٹوئٹر)

کیرالہ: (ویب ڈیسک )اسلام مخالف متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز کے پیش نظر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق فلم کی ریلیز پر کچھ گروپوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔
بالی ووڈ کی مسلمانوں کے خلاف پرو پیگنڈے کیلئے بنائی گئی فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کل (5 مئی کو) بھارت کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائے وجئے ین سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے اسے پرو پیگنڈا قرار دے دیا ہے۔
پولیس آفیشل کے مطابق کچھ گروپ پولیس کے پاس فلم پر پابندی کیلئے پہنچے ہیں لیکن حکومت نے اس پر پابندی نہیں لگائی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہم نے پولیس فورس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
انتخابات سے قبل فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز بھارتی انتہا پسندوں کا اسلام مخالف پرو پیگنڈا ہے جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں