نیشنل گیمز ، پنجاب کی ناقص کارکردگی،ذمہ دار کون،نگراں صوبائی وزیر کھیل ایکشن لیں گے

لاہور (رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 560 رکنی دستہ کوئٹہ بھیجایاکروڑوں کے اخراجات پر انجواۓ ٹرپ.
پنجاب کے کھلاڑی ابتدائی دو دن ڈیلی الاؤنس کیلۓ ترستے رہے، سوشل میڈیا پر نیوز چلنے پر ڈیلی الاؤنس ملنا شروع ہوا.
کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاک آرمی ٹاپ پوزیشن پر ہے،آبادی اور وسائل کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا 560 رکنی دستہ نیشنل گیمز میں شریک ہے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے پرفارمنس سے ہٹ کر اپنی ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر دستے میں کھلاڑیوں کو شامل کیا، ہمیشہ کی طرح کروڑوں کا فنڈ مختلف طریقوں سے ہڑپ کیا، اتنے بڑے دستے کی نیشنل گیمز کے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن انتہائی شرمناک ہے جس پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن پر براجمان عہدیراروں کی باز پرس بہت ضروری ہے، لیکن یہ اتنے ہٹ دھرم ہیں کہ ناقص کارکردگی کے باوجود مستعفی نہیں ہوں گے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کبھی بھی ان سے ناقص کارکردگی کی رپورٹ نہی مانگے گی کیونکہ پی او اے کی آشیر باد سے تقریبا 20 کے قریب ایسوسی ایشنز اپنی من مانیاں جاری رکھے ہوۓ ہیں۔پی او اے میں ایک مافیا ہے جس کو ملک میں کھیلوں کے زوال کی فکر کرنے اور کھیلوں کے عروج کیلۓ تگ و دو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بس ان کو ٹرپ چاہۓ انجواۓ کرنے کیلئے،اس مافیا کے ارکان میں کچھ چلنے پھرنے سے بھی عاجز ہیں لیکن ٹرپ کسی صورت نہیں چھوڑتے۔ دوسری طرف وہاب ریاض کو پنجاب میں سپورٹس کے معاملات کی نگرانی اور کھیلوں کے فروغ کی پنجاب حکومت نے ذمہ داری سونپی ہے ان کو چاہۓ کہ وہ پنجاب کے دستے کی ناقص کارکردگی پر ضرور ایکشن لیں اگر وہ یہ کام نہ کر سکے تو یہی سمجھا جاۓ گا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں