چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر سعد رفیق پر بہیمانہ تشدد ظلم کی انتہا ہے،ڈاکٹر جنید علی شاہد سابق وزیر صحت سندھ

اگر ڈاکٹرز پر تشدد کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جاے گا،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سیکریٹری پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن،فوٹو:وٹس ایپ

کراچی :سابق وزیر صحت سندہ اور پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایش کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور سیکریٹری ڈاکٹر فرحان عیسی نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد رفیق پر لواحقین کی جانب سے کئے گیے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کے بے قصور ڈاکٹرز پر تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں ایک نومولود بچے کو داخل کیا گیا تھا جسکی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی تھی تاہم ڈاکٹرز کی انتھک کوشش کے باوجود بچہ جانبر نہ ہوسکا اور وہاں موجود لواحقین نے جن کا تعلق محکمہ پولیس سے بتایا جاتا ہے مشتعل ہوکر ہسپتال کے ڈاکٹر سعد رفیق کو بے رحمانہ طریقے سے زدکوب کیا جس کے باعث ان کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ اسوقت جنرل ہسپتال لاہور کے آئی سی یو یونٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں مزید براں مقامی پولیس نے اس واقعہ کی پہلے تو ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا تاہم شدید احتجاج پر ایک عارضی سی ایف آئی آر درج کی سابق وزیر صحت سندہ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعہ پر پورے ملک کے ڈاکٹرز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا کردار مسیحا کا ہوتا ہے اس کی اولین ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہوتی ہے نہ کہ جان لینا۔ ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اب تو اس طرح کے واقعات معمول بن گئے ہیں جسکی ایسوسی ایشن شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

تبصرے “چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر سعد رفیق پر بہیمانہ تشدد ظلم کی انتہا ہے،ڈاکٹر جنید علی شاہد سابق وزیر صحت سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں