عید غدیر عالم اسلام کیلئے سرچشمہ افتخار اور دین کے ماتھے کا جھومرہے،شہباز حسین

اسلام آباد(سراج احمد)سیکرٹری نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہباز حسین نے کہا ہے کہ عید غدیر عالم اسلام کے لیے سرچشمہ افتخار ہے اور دین کے ماتھے کا جھومرہے۔ہادی برحق، رحمت الالعالمین، سرور کائنات، نورمجسم نبی اکرم حضرت محمد مصطفی کا حج کی ادائیگی کے بعد میدان غذیر کے مقام پرشیرخدا، بت شکن،فاتح خیبر، ابوتراب، مولائے کائنات حضرت امام علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے من کُنت مولا فھذا علی“ مولا کے جملوں کی ادائیگی کے بعد دین اسلام کے کامل ہونے کی مہر تصدیق ثبت کرنے کے بعد ولایت، امامت کے سلسلے کی بنیاد رکھ دی اور مسلمانوں کو اہل بیت کی اطاعت کے لیے پابند رہنے کادرس دیا تاکہ آپ ﷺ کے بعد دنیا گمراہی کا شکار نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے ایمپلائیز کی جانب سے عید غدیر کے سلسلے میں کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔ اس تقریب میں قائم مقام سر براہ شعبہ تعلقات عامہ این ایچ اے سبطین رضا لودھی،معروف کالم نگارو میڈیا ایڈوائزراین ایچ اے نیرسرحدی، محمدسلیم سابق ڈائریکٹرتعلقات عامہ این ایچ اے سمیت دیگر عمائدین اور افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے روز دین کے اصل کامل ہونے کی نویدسناکر محمدﷺ و آل محمد ؐ کی تعلیمات پر گامزن رہنے کی تلقین ہوئی، ہادی برحق نبی اکرمﷺ کے خطبہ حج اوراعلان غدیر کر کے مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلنے کی ہدایت فرمائی اور مسلمانوں کو دین مبین اسلام کی مکمل پاسداری کا حکم دیا۔ کیک کاٹنے تقریب میں چوہدری یاسرطاہر، سید رضوان شاہ، احمد شیرملک،محمد ضمیر، با برشہزاد مغل،محسن نیازی،ملک عاقل اعوان، توصیف قریشی سمیت دیگراکابرین شریک تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں