پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرواۓ جائیں،وزیراعظم اور آرمی چیف سے پرزور اپیل

سردار نوید حیدر پاکستان ویٹرن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں،-فوٹو:وٹس ایپ

پی ایف ایف کے الیکشن کے حوالے سے نارملائیزیشن کمیٹی تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ،تحریک بحالئی فٹبال کے کنوینئر اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر کی پریس کانفرنس.

اسلام آباد( محمد اقبال ہارپر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرواۓ جائیں وزیر اعظم اور آرمی چیف سے پرزور اپیل ،پاکستان فٹبال کی نارملائیزیشن کمیٹی پی ایف ایف کے الیکشن کے حوالے سے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا سے مسلسل غلط بیانی کر رہی ہے کمیٹی کے چئیرمین ہارون ملک کو فیفا نے جب بھی پی ایف ایف کے الیکشن کروانے کا کہا یہ جھوٹا آدمی فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن کے نام پر فیفا کو بھی چکر دینے سے باز نہیں آیا،کلبوں کی سکروٹنی کا بہانہ بنا کر الیکشن نہ کروانے کیلۓ تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،فیفا نارملائیزیشن کمیٹی کو الیکشن کروانے کیلۓ اب تک کروڑوں روپے دے چکی ہے لیکن رزلٹ زیرو ہی ہے ۔اسلام آباد کے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تحریک بحالئی فٹبال کے کنوینئر اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے نارملائزیشن کے چیئرمین ہارون ملک کو فٹبال دشمن قرار دیا ہے۔کلبوں کی رجسٹریشن اور مشکوک سکروٹنی سے سب کو بےوقوف بنا رکھا ہے۔سردار نوید حیدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمیٹی کے چئیرمین ہارون ملک نے وفاقی وزیر براۓ بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے بھی کلبوں کی رجسٹریشن اور سکروٹنی کے حوالے سے جھوٹ بولا جس پر وفاقی وزیر نے فیفا کو ہارون ملک کے خلاف خط بھی لکھا ،اب فیفا نے ایک بار پھر نارملائیزیشن کمیٹی کی مدت میں مارچ 2024ء تک توسیع کر دی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کے الیکشن کا عمل اور دیگر معاملات پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین کے مطابق سر انجام دیے جائیں۔ سردار نوید حیدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ہر ٹیم میں آٹھ کھلاڑی اوورسیز سے لیۓ جاتے ہیں۔ ان اوورسیز کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپوں میں بھی بلانا گوارا نہیں کیا جاتا ٹیم نے جہاں بھی غیر ملکی ٹور پر جانا ہوتا ہے یہ اوورسیز کھلاڑی ڈائریکٹ اس ملک میں لینڈ کرتے ہیں۔قومی ٹیم نے حالیہ مالدیپ،نیپال ،ماریشس اور ساف چیمپئین شپ میں شرکت کی انتہائی ناقص کارکردگی رہی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 گول کھاۓ اور ایک گول کر سکی اس سے نارملائزیشن کمیٹی کی کارکردگی اور میرٹ کا بخوبی اندازہ لگایا کا سکتا ہے۔اور اندوروں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود رزلٹ ذیرو ہی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کو سنگا پور بھیجا وہاں ویمن کھلاڑیوں کی کارکردگی اور توجہ دینے کی بجاۓ ویمن پلئیرز کے ٹاک شوز کرواۓ گۓ ان کے پوزز کی نمائیش کروائی گئ اور اس دورے کو ایک فیشن شو بنا کر رکھ دیا کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔قومی ویمن ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں پرفارمنس دینے والی کھلاڑی نظر انداز،ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی گئی،اور سنگا پور کے دورہ پر ٹیم کو صرف ایک میچ کھیلنے کیلۓ بھیجا گیا جس پر نارملائیزیشن کمیٹی نے ڈیڈھ کروڈ روپے خرچ کر دیۓ گۓ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں