جنگی مشق کے دوران امریکی فوج کا جدید ترین ہیلی کاپٹر تباہ، ہلاکتیں

امریکن ہیلی کاپٹر آسٹریلیا میں 4 ملکی فوجی مشقوں میں شامل تھا،- فوٹو: فائل

اس فوجی مشق کے دوران امریکی فوج کا اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 23 امریکی فوجی موجود تھے
آسٹریلیا کے شمالی جزیرے میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں میں آسٹریلیا، امریکا، انڈونیشیا، فلپائن اور مشرقی تیمور کی افواج کے 2500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں.
پرتھ: آسٹریلیا میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شامل امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی جزیرے میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں میں آسٹریلیا، امریکا، انڈونیشیا، فلپائن اور مشرقی تیمور کی افواج کے 2500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔اس فوجی مشق کے دوران امریکی فوج کا اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 23 امریکی فوجی موجود تھے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا۔ ہیلی کاپٹر سے 3 فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئی جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔آسٹریلوی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ زیادہ تر زخمی اہلکاروں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے کچھ کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں