جاپانی شہر کیوماموٹو کےسکولوں میں غیرحاضر بچوں کیلئے نمائندہ روبوٹ پیش کردیئے گئے

سکول میں غیرحاضر بچوں کیلئے نمائندہ روبوٹ کا منصوبہ جو بچوں کی جماعت میں مجازی نمائندگی کریں گے-فوٹو: بشکریہ گارجیئن

روبوٹ اپنے کیمرے سے گھر بیٹھے بچے کو کمرہ جماعت تک لے جائیں گے
ٹوکیو: جاپان کے ایک شہرکیوماموٹو میں سکول نہ آنے والے بچوں کے لیےسکولوں کے کمرہُ جماعت میں نمائندہ روبوٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ روبوٹ اپنے کیمرے سے گھر بیٹھے بچے کو کمرہ جماعت تک لے جائیں گے،وں بچے دور رہتے ہوئے روبوٹ کنٹرول کرکے مجازی طور پر اسکول میں پڑھ سکیں گے ، اور اپنے ہم جماعتوں سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔
کیوماموٹو شہر جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں کے ایک سکول کا کہنا ہے کہ جماعت کے برے رویوں، بیماری یا کسی اور وجہ سے جو بچے غیرحاضر ہوتے ہیں ان کے روبوٹ کمرہ جماعت میں موجود ہوں گے۔ تاہم اس کا مقصد یہ ہے کہ بچے سکول سے جڑے رہیں اور آخرکار سکول لوٹ آئیں۔روبوٹ میں مائیک، کیمرے، اسپیکر اور دوطرفہ رابطے کا پورا نظام موجود ہے۔ بچہ گھربیٹھے کمرہ جماعت کو دیکھ سکتا ہے، اساتذہ سے بات کرسکتا ہے اور ان سے خود بات بھی کرسکے گا۔ یوں بچے دور رہتے ہوئے روبوٹ کنٹرول کرکے مجازی طور پر اسکول میں پڑھ سکیں گے ، اور اپنے ہم جماعتوں سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔
ایک روبوٹ کی اونچائی تین فٹ (ایک میٹر) تک ہے جو پہیوں کی مدد سے آگے بڑھتا ہے۔ اسے سکول کے ساتھی دھکیل کر گراؤنڈ میں بھی لے جاسکیں گے جہاں وہ ہرقسم کی سرگرمی میں شریک ہوسکے گا۔ بچے کو یہ حقیقی احساس دلانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان کے دلوں سے الگ تھلگ رہنے اور سکول کا خوف بھی کم کیا جائے۔ اس طرح نفسیاتی طور پر بچوں میں خوف کم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ جاپان میں میٹاورس ماحول میں بھی بچوں کو تدریس فراہم کی جارہی ہے۔ شہری انتظامیہ پرامید ہے کہ اس طرح بچوں کو آخرکار سکول آنے میں مدد مل سکے گی۔ تاہم یہ منصوبہ نومبر میں شروع ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں