عاصم اظہر کے گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

ہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر گلوکار پر سرقہ کا الزام لگایا گیا تھا -فوٹو : فائل

عاصم اظہر نے گانے کی خوبصورت شاعری کیلئے کنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا
لاہور: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے مشہور گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے معروف میوزک سروس اسپاٹیفائے پر 100 ملین سے زائد اسٹریمز حاصل کرلیں۔ انسٹاگرام پر اپنے گانے کے نئے اعزاز پر گلوکار نے جہاں مداحوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں گانے کا اسپیشل ورژن شیئر کرکے مداحوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔
عاصم اظہر نے گانے کی خوبصورت شاعری کیلئے کنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
https://www.instagram.com/reel/CytEzK8oLs8/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
’جو تو نہ ملا‘ 2018ء کو ریلیز کیا گیا گیا تھا اور اس نے دو برس میں ہی یوٹیوب پر سو ملین ویوز سمیٹ لئے تھے اور اس سے گلوکار کو پوری دنیا میں شہرت ملی۔واضح رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر گلوکار پر سرقہ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن پھر عاصم اظہر نے وضاحت دی کہ موسیقی کے حقوق قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں