پاک چائنہ فرینڈ شپ پارک میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چین کے قونصل جنرل کے ساتھ پاک چائنہ فرینڈ شپ پارک میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کر دیا۔پاک چائنہ فرینڈ شپ پارک میں اوپن ایئر جم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی طرف سے چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں، دو ملکوں کے درمیان گہری دوستی کی اس سے زیادہ بہتر مثال اور کوئی نہیں ہو سکتی۔میئر کراچی نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈشپ پارک دو برادر ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا، پاک چین دوستی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں بلندیوں تک پہنچی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پاکستان کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، چین کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی۔
قونصل جنرل چین نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈشپ پارک کے قیام پر کے ایم سی کو مبارک باد دیتے ہیں، اس طرح کے اقدامات دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کا باعث بن رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں