دلبرداشتہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا

مجھے جان بوجھ کر باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، پی ایس ایل میں کیوں نہیں اس کی وجوہات جانتا ہوں،قومی کرکٹر احمد شہزاد –

اپنی عزت نفس کی خاطر پی ایس ایل کو چھوڑا ہے، احمد شہزاد ن
لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا،پتہ نہیں یہ کس کی ذمے داری ہے ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز پی ایس ایل میں ہوں۔سوشل میڈیا پر احمد شہزاد نے پیغام لکھا کہ سوچا تھا کہ رواں سال یہ نوٹ نہیں لکھوں گا، ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی!احمد شہزاد نے لکھا کہ اللہ جانے مجھے کیوں پک نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں پھر اللہ کا پلان ہوتا ہے، بے شک اللہ بہتر فیصلے کرنے والا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں نے تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے کے لیے محنت کی، پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھا کھیل پیش کیا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے جان بوجھ کر باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔احمد شہزاد نے لکھا کہ مجھ سے کم نمبر والوں کو ترجیح دی گئی، اگر یہ طے شدہ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اپنی عزت نفس کی خاطر پی ایس ایل کو چھوڑا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل میں کیوں نہیں اس کی وجوہات جانتا ہوں، میں ان 6 ٹیموں کے ساتھ دوبارہ پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا، پتہ نہیں یہ کس کی ذمے داری ہے ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز پی ایس ایل میں ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں