امریکا میں برفباری نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

واشنگٹن: امریکا کی 9 ریاستوں میں برفباری اور شدید سردی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری برفباری اور سرد ترین موسم نے ریاست ٹینیسی میں 19، اوریگون میں 16 جب کہ الینوائے، پنسلوانیا، مسیسیپی، واشنگٹن، کینٹکی، وسکونسن، نیویارک اور نیو جرسی میں 48 افراد کی جان لے لی۔
زیادہ تر ہلاکتیں سڑکوں پر پڑی برف کے باعث پھسلن سے گاڑیوں کے حادثات سے ہوئیں جب کہ درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہے۔ان ریاستوں کے ہسپتال فلو، نزلہ، بخار، سینے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں سے بھر گئے جب کہ تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، شہریوں کو بلا ضرورت گھر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں