پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ

-فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔
رپورٹ 2021-2022ء کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے جو کل جاری ہوگی۔رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 76لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016ء اور 2017ء میں 44 فیصد بچے اسکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021ء اور 2022ء میں 39 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں