پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

آخری 13 گیندوں پر 6 کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور صرف 12 رنز بنے-فوٹو: پی ایس ایل

عارف یعقوب نے اٹھارویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں
لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرادیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 202 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 75 اور کولن منرو 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جورڈن کاکس 13 رنز بناسکے۔ انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔181 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ میچ کی آخری 13 گیندوں پر 6 کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور صرف 12 رنز بنے۔پشاور زلمی کے عارف یعقوب نے اٹھارویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔صائم ایوب 38، پال والٹر 19 اور آصف علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔رواں ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اپنے 5 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے۔پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور 3 میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد
اسلام آباد یونائیٹڈ: حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں