ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم 26مئی کو پاکستان پہنچے گی،چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن

والی بال فیڈریشن لیگ کاافتتاحی میچ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان 11مئی کو ہوگا، فائنل 17مئی کو کھیلا جائے گا، چودھری محمد یعقوب

ہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے انڈین ٹیم نے ویزوں کے لیے ہائی کمیشن سے رجوع نہیں کیا دیگر ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد نو مئی کو ہوگی،چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن
لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان آئے گی ، دونوں ممالک کے درمیان تین روزہ والی بال میچز 28مئی سے شروع ہوں گے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، آسٹریلین ٹیم تاریخ میں پہلی بار 26مئی کو پاکستان پہنچے گی۔چودھری یعقوب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 28، 29، 30مئی کو والی بال میچز کھیلے گی جبکہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، جو17مئی تک جاری رہے گی ، ایشن والی بال لیگ میں چھ ممالک ایکشن میں دکھائی دیں گے،ان ممالک میں پاکستان، ترکمانستان، ایران، کرغزستان، سری لنکا، افغانستان مدمقابل ہوں گے۔چیئرمین والی بال فیڈریشن نے بتایا کہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے انڈین ٹیم نے ویزوں کے لیے ہائی کمیشن سے رجوع نہیں کیا جبکہ دیگر ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد نو مئی کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے انٹرنیشنل ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، والی بال فیڈریشن لیگ کاافتتاحی میچ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان 11مئی کو ہوگا، 12مئی کو افغانستان، 13مئی کو کرغزستان سے مدمقابل ہوگا، گرین شرٹس 15مئی کو سری لنکا، 16مئی کو ایران سے میچ کھیلے گی، سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا فائنل 17مئی کو کھیلا جائے گا۔چودھری یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ ایشین لیگ میں قومی ٹیم کے بہترین رزلٹ کیلئے پرُامید ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں