پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھا دی گئیں
پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے
لاہور: (جاگیرنیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھا دی گئیں-
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا صوبہ بھر میں نجی و سرکاری سکول اب یکم ستمبرسےکھلیں گے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی اور سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




