پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے زیور دائرسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 42 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیاعرفان محسود 9 سال کے کم عرصے میں 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں عرصے میں 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں
اسلام آباد :(جاگیرویب ڈیسک)ناروے کے سیور دائرسن نے ایک پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے زیور دائرسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا.
سیور دائرسن ناکوں منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹیپ پش اپس کئے تھے.عرفان محسود نے ایک منٹ میں 42 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا.عرفان محسود 9 سال کے کم عرصے میں 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں ،عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکا ہیں ،عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے،عرفان محسود نے مارشل پش آپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس،اسٹیپ آپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائڈ جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں .عرفان محسود اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں .جن میں .امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں .عرفان محسود کے 20 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں .عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں




