پاکستان واپڈا نے 44 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں
تحریر :رانا تنویر احمد
کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور یہ کھیل شہروں کی نسبت زیادہ تر دیہاتوں، میلوں ٹھیلوں یا تہواروں کے موقع پر کھیلا جاتا ہے بین الاقوامی سطح پر کبڈی کے کھیل کی چار اقسام ہیں
جن میں سرکل سٹائل، ایشین سٹائل، بیچ سٹائل اور انڈور سٹائل شامل ہیں۔ سب سے زیادہ لوگ سرکل سٹائل کو دیکھتے ہیں۔
گزشتہ دنوں پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں 44 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوئے۔
پاکستان واپڈا نے 44 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان آرمی اور
پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان پولیس نے چوتھے نمبر پر رہی۔
فائنل میچ دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم، پاکستان آرمی کو 53-35 سکور سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ فائنل سے قابل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں
پاکستان ایئر فورس نے پاکستان پولیس کو
38ـ22 سکور سے ہرا دیا
چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر و صوبائی وزیر چوہدری شافیع حسین نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 44 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، سندھ اور خیبرپختونخوا، گروپ بی میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان ریلوے اور بلوچستان، گروپ سی میں
پاکستان آرمی، پنجاب، پی او ایف واہ جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل تھیں۔ چیمپئن شپ کے لیگ میچوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا نے سندھ
47-29 سکور سے،ایئر فورس نے ریلوے 53-35 سکور سے، پاکستان آرمی نے پی اور پی او ایف واہ کو 59-26 سکور سے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان نیوی کو 42ـ38
سکور سے ہرا دیا.
دوسرے روز خیبرپختونخوا نے سندھ کو51ـ41 سکور سے، پاکستان ریلوے نے بلوچستان کو 49ـ18 سکور
پاکستان آرمی نے پنجاب کو 49ـ29 سکور سے اور پاکستان پولیس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو
51-30 سکور سے ہر دیا۔
تیسرے روز واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 43ـ32 سکور سے، ایئر فورس نے بلوچستان کو 30ـ20 سکور سے، پنجاب نے پی او ایف واہ 56ـ33 سکور سے اور پاکستان پولیس نے پاکستان نیوی کو 45ـ29 سکور سے ہرا دیا۔ اسی طرح لیگ میچ کھیلے کے بعد دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو 45ـ28 سکور سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئر فورس کو46-35 سکور سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کے درمیان جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں
پاکستان ایئر فورس اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا کی ٹیم، پاکستان آرمی کو 53-35 سکور سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ فائنل سے قابل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان پولیس کو
38ـ22 سکور سے ہرا دیا۔
——
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے انتخابات : وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر اور محمد سرور رانا آئندہ چار سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی۔ اجلاس میں آئندہ 4 سال کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین جبکہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے۔کرنل نبیل احمد رانا، کلیم اللہ اور محمد اصغر نائب صدور جبکہ محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ محمد اختر عباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری اور سہیل احمد خان خزانچی منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ میں سلطان سید علی شاہ، حمیرا لطیف، فائزہ بتول، فریحہ شبیر اور صبا ناز شامل ہیں۔
****
فٹ بال
پاکستان نے ایشین کپ فٹبال کوالیفائر رائونڈ
دونوں میچ افغانستان کے خلاف برابر کھیلے.
ایشین کپ فٹبال کوالیفائر رائونڈ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر پاکستان اور کویت میں کھیلے گئے۔ پاکستان نے دونوں میچ افغانستان کے خلاف برابر کھیلے۔ پہلا میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پاکستان کو میچ کے دوسرے ہاف میں پنلٹی کک ملی جو کہ ضائع کر دی گئی۔ سابق انٹرنیشنل گول کیپر جمشید انور رانا نے کہاکہ قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی گول کرنے کے مواقعے بھی ضائع کئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے تھا لیکن نہیں اٹھا سکتے۔
اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی اور نائب صدر حافظ ذکاء اللہ کے ہمراہ سابق قومی کپتانوں کو ایوارڈ دیئے۔ دوسرا میچ کویت میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بھی ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا۔ کویت کے میدان میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، افغانستان نے پہلےگول کرکے برتری حاصل کی۔ کچھ ہی دیر بعد، پاکستان کی جانب سے اعتزاز حسین نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ کھیل دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ پاکستانی ٹیم 18 نومبر کو اگلے ہوم میچ میں شام کی ٹیم خلاف جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میںکھیلے گی۔
اے ایف سی کوالیفائر کے گروپ ای میں پاکستان، افغانستان، میانمار اور شام کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ای میں پاکستان 4 میچز میں 2 پوائنٹس کاساتھ آخری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے،
****
*****
کرکٹ
لاہور بلوز نے قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ جیت لیا
لاہور بلوز نے قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ جیت لیا۔ فائنل میں راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دنوں
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور بلوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44 اعشاریہ ایک اوورز میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علی مہدی رضوی36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عبدالقادر نے26 رنز بنائے۔ نقیب اللہ نے16 اور ابتسام اظہر نے 25 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز نے 39 اعشاریہ 4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔خضر بٹ نے 7 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے ۔انہوں نے جہانگیر بلال کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔جہانگیر بلال نے 7 چوکوں کی مدد سے56 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ نقیب اللہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
لاہور بلوز کے کپتان علی حسن بلوچ نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ فیصل آباد کے مومن قمر بہترین بولر۔ علی حسن بلوچ بہترین بیٹر اور کراچی وائٹس کے سجاد احمد بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ فاتح ٹیم کو بیس لاکھ روپے اور رنراپ کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ قومی انڈر19 ون ڈے کپ میں اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ لاہور بلوز گروپ اے میں اور راولپنڈی گروپ بی میں ٹاپ رہ کر فائنل میں پہنچی تھیں۔




