بوٹی مافیا کے مذموم عزائم ناکام، امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکز کے دورے، شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تنویر اصغرا عوان

راولپنڈی( جاگیر نیوز)کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سکیورٹی کے انتظامات، امیدواران کے بیٹھنے کے پلان اور امتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی کے امتحانی مرکز میں ایک امیدوار مشحف زاہد رول نمبر804637 کو فزکس تنویر اصغرا عوان کے پیپر میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ موقع پر ہی امیدوار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ، بورڈ افس کو بھجوا دیا گیا۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغرا اعوان نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ امتحانات کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں