پروفیسر حافظ سلیم کی قیادت میں کنکورڈیا کالج تعلیمی میدان میں نمایاں مقام

صرف 20 ماہ میں کنکورڈیا کالج کہروڑ پکا کی شاندار تعلیمی ترقی، طلبہ نے تحصیل تا ڈویژن سطح پر پوزیشنز حاصل کر لیں
دنیاپور (پیرجمیل شاہ)دنیاپور سے تعلق رکھنے

والے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر حافظ سلیم میو کی مؤثر قیادت میں بیکن ہاؤس گروپ کے زیرِ انتظام کنکورڈیا کالج کہروڑ پکا نے محض 20 ماہ کے قلیل عرصے میں تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے خود کو علاقہ کے بہترین تعلیمی اداروں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔کنکورڈیا کالج کہروڑ پکا کے طلبہ و طالبات نے تعلیمی، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، جس سے ادارے، اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ادارے میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پینٹنگ، خطاطی کیلی گرافی)، سائنسی و تحقیقی سرگرمیوں، تقریری مقابلہ جات، نعت خوانی، تلاوتِ قرآن پاک اور فکری و علمی پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جن میں کنکورڈیا کالج کے طلبہ و طالبات نے اسلام آباد تک نمایاں کارکردگی دکھا کر ادارے کا نام روشن کیا۔کنکورڈیا کالج میں تدریسی فرائض انجام دینے والے اساتذہ کرام پی ایچ ڈی اور ایم فل جیسے اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں، جو جدید، مؤثر اور عملی تدریسی طریقہ کار کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر دنیاپور نیشنل پریس کلب کے صدر راؤ محمد عابد جمشید نے اپنے وفد کے ہمراہ کنکورڈیا کالج کہروڑ پکا کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر چوہدری ساجد وڑائچ، چیئرمین مجلسِ عاملہ چوہدری شاہد اقبال، جنرل سیکرٹری حافظ محمد نعیم قریشی اور سیف الاسلام (پرنسپل فیضان مدینہ اسکول) شامل تھے۔وفد نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی جدید لیبارٹریز، طلبہ و طالبات کی تیار کردہ پینٹنگز اور سائنسی تجربات شامل تھے۔ وفد نے ادارے کی مجموعی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط، تدریسی معیار اور دستیاب سہولیات کو سراہتے ہوئے پروفیسر حافظ سلیم میو اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بعد ازاں کالج کے پرنسپل پروفیسر حافظ سلیم میو کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ کنکورڈیا کالج کہروڑ پکا مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں