تعلیم بھی روٹی، کپڑا اور مکان کی طرح انسان کی بنیادی ضرورت ہے، جاوید انتظار
جدید طرز تعلیم کے بغیر طلباء دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے،چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار
اسلام آباد (جاکیرنیوز) تعلیم یافتہ پاکستان ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے، تعلیم بھی روٹی، کپڑا اور مکان کی طرح انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔
جدید طرز تعلیم کے بغیر طلباء دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اسلام کیرئیر کالج چٹھہ بختاور کیمپس کی افتتاحی تقریب موخر کر کے 31 جنوری بروز ہفتہ بوقت صبح 10 بجے بمقام کالج منعقد ہوگی۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کیرئیر سکول کالج اور اکیڈمی کے پرنسپلز سے ملاقات میں کہا کہ کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز اللہ کے نظام سے روشنی لے کر مربوط حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کی صف بندی کر رہا ہے۔ آئی سی سی نظریاتی ، فلاحی اور فکری تعلیمی ادارے ہیں۔ جو ملک کے لئے محنتی ، ایماندار ، متحرک ،فعال افراد اور قیادت تیار کر رہے ہیں ۔ ہمارے بچے دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل صلاحیت اور توانیاں رکھتے ہیں۔ کیرئیر از خود نظام کے سامنے جوابدہ ہے۔ یتیم بچوں کو مفت تعلیم دیں گے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے لئے سستی اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔مستحق اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے وظائف دے رہے ہیں ۔ پاکستان کی کامیابی کا راز تعلیم یافتہ پاکستان میں پوشیدہ ہے۔ روات ، گلزار قائد راولپنڈی کیمپسز کا افتتاح کر چکے ہیں۔ جن میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں اپنے بچوں کا مستقبل کامیاب اور محفوظ بنانے کے لئے داخلہ فارم لے رہے ہیں۔ آئی سی سی چٹھہ بختاور کیمپس میں لوگ داخلہ فارم افتتاحی تقریب سے پہلے لے رہے ہیں۔ فروری میں اساتذہ کرام کو ڈیمو اور انٹر ویو کے طے کردہ بنیادی اصولوں اور قوائد و ضوابط کے لئے میرٹ پر تعینات کریں۔ مونٹیسوری سیکشن میں سرٹیفکیٹ ہولڈرز تجربہ کار ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کریں گے۔ پرائمری ، مڈل ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سیکشنز کے لئے ہر مضمون کا ماہر اور تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کریں گے۔ 2 مارچ سے تعلیمی سیشن شروع کریں گے۔ سیشن شروع ہونے سے پہلے ٹیچر ٹریننگ سیشز کریں گے۔ نصف مضمون کے تصور کی وضاحت اور عملی نالج کے لئے کمپیوٹر سائنس اور سائنسی مضامین کے پریکٹیکل کروائیں گے۔ بچوں کو اچھا مسلمان اور انسان بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ پرنسپلز اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ایمانداری سے ادارتی تعلیمی نظام کے تحت سرانجام دیں۔ استاد قلم اور کتاب خاموشی سے ملک کو ترقی یافتہ پاکستان بنا سکتے ہیں




