چوتھی ایچی سن نیشنل فاسٹسٹ مین اور فاسٹسٹ وومن چیمپئن شپ کامیابی سے منعقد ہوئی

ایونٹ میں تمام صوبوں اور مختلف محکمانہ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 60 مرد و خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی

لاہور:(جاگیر نیوز)ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) اور ایچی سن کالج لاہور کے اشتراک سے 31 جنوری 2026ء کو چوتھی ایچی سن نیشنل فاسٹسٹ مین اور فاسٹسٹ وومن (100 میٹر) چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس باوقار ایونٹ میں ملک بھر کے تمام صوبوں اور مختلف محکمانہ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 60 مرد و خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ مختلف عمر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کے منصفانہ اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سترہ (17) تکنیکی آفیشلز کو تعینات کیا گیا، جنہوں نے پورے ایونٹ کے دوران تکنیکی معاونت فراہم کی۔ جن کے نتائج درج ذیل ہیں:
مردوں کا مقابلہ (100 میٹر)
اول: مسٹر علی احمد – 10.40 سیکنڈ (واپڈا)
دوم: مسٹر سمیع اللہ – 10.60 سیکنڈ (واپڈا)
سوم: مسٹر گوہر شہباز – 10.70 سیکنڈ (واپڈا)
خواتین کا مقابلہ (100 میٹر)
اول: مس فائقہ ریاض – 12.00 سیکنڈ (واپڈا)
دوم: مس خولہ عمر خان – 12.30 سیکنڈ (ایچ ای سی)
سوم: مس سنُینا مصور – 12.50 سیکنڈ
ایتھلیٹس اور آفیشلز نے متفقہ طور پر ایونٹ کے دوران فراہم کی جانے والی انتظامی اور تکنیکی سہولیات کو سراہا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ایچی سن کالج لاہور کی قیادت اور انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ اور قدردانی کرتی ہے، جن کی شاندار معاونت اور مثالی انتظامات نے ایونٹ کی مجموعی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں