ہیومن رائٹس کا معاملہ ہمیشہ ہم نے اپنے منشور میں صف اول پر رکھا ہے،خاقان وحید خواجہ

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر سطح پہ انسانی حقوق کے محافظ کہلائیں اور طلبہ و طالبات کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کریں، خاقان وحید خواجہ کی طلباء کے وفد سے گفتگو

بیورو چیف:شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی(جاگیر نیوز)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاونڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کا معاملہ ہمیشہ ہم نے اپنے منشور میں صف اول پر رکھا ہے کسی بھی معاشرے میں انسانی حقوق کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور ہم اپنے اس منشور پہ ضرور عمل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔جس میں چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان آمنہ مسعود جنجوعہ ۔ملک مسرور زمان۔ زمان زکا درانی۔ معظم علی شاہ ۔سید علی رضا اور طلبہ و طالبات کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے ان وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر سطح پہ انسانی حقوق کے محافظ کہلائیں اور طلبہ و طالبات کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کریں۔ ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی بہت سارے ایسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں جو مفاد عامہ اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اور ایسی پالیسیاں بھی لائیں گے جس سے عام آدمی خوشحال ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں