پنڈیز فرنچائز کا’’پنڈیز نیکسٹ جن‘‘ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: افتتاحی تقریب 15 نومبر کو پنڈیز ہیڈ کوارٹر، میں ہوگی

ٹرائلز راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں ہوں گے، جن میں ملک بھر کے نوجوان کرکٹرز حصہ لے سکیں گے،سابق ٹیسٹ کرکٹرز راشد لطیف، عاصم کمال اور ابھرتے ہوئے کرکٹر رضااللہ بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)پنڈیز فرنچائز نے نوجوان کرکٹرز کی تلاش اور تربیت کے لیے ’’پنڈیز نیکسٹ جن‘‘ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب اتوار 15 نومبر کو شام 6 بجے پنڈز ہیڈ کوارٹر، آئی نائن اسلام آباد میں ہوگی۔
پروگرام کے تحت راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، جن میں ملک بھر کے نوجوان کرکٹرز حصہ لے سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز راشد لطیف، عاصم کمال اور ابھرتے ہوئے کرکٹر رضااللہ بھی شریک ہوں گے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں