اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا
اجلاس کے پہلے روز تنظیم کے مختلف اداروں کی رپورٹس کو حتمی شکل دے دی گئی اور دوسرے روز منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا، اجلاس کے دوسرے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی خصوصی شرکت کریں گے
پیر کو ہونے والے اجلاس میں اہم ایجنڈا اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035ء کی منظوری بھی ہے جو ای سی او وژن 2025ء کی جگہ تنظیم کا نیا اسٹریٹجک فریم ورک ہوگا
دستاویز کے مطابق اجلاس میں اعلامیہ اسلام آباد کو حتمی شکل دینے، ای سی او کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب، آئندہ وزرائے کونسل اجلاس کی تاریخ اور مقام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے کونسل کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا جہاں پہلے روز 30ویں وزرائے کونسل کے اجلاس کے مسودے کا ایجنڈا، سیکریٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ، کونسل آف پرمننٹ ریپریزنٹیٹوز (سی پی آر) کے اجلاسوں، شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور ای سی او کے مخصوص اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی گئی جنہیں دوسرے روز منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل (سی او ایم)کے 30 ویں وزرائے کونسل اجلاس کے پہلے روز تنظیم کے مختلف اداروں کی رپورٹس کو حتمی شکل دے دی گئی اور پیر کو دوسرے روز منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا، اجلاس کے دوسرے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔دستاویز کے مطابق ای سی او کے وزرائے کونسل کی جانب سے پیر کو ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تجارت و تعاون کے فروغ کے لیے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035ء کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے اور اجلاس میں اعلامیہ اسلام آباد کو حتمی شکل دینے، ای سی او کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب، آئندہ وزرائے کونسل اجلاس کی تاریخ اور مقام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ای سی او کے وزرائے کونسل کا 30واں اجلاس 16 نومبر 2026ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جبکہ اتوار کو ای سی او رکن ممالک کے سینئر حکام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی مجموعی کارکردگی، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ، مستقبل کی حکمت عملی اور انتظامی و مالی امور سمیت اہم معاملات زیر غور آئے۔سینئر حکام کے اجلاس میں ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کی جانب سے کونسل کے طور اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں 30ویں وزرائے کونسل کے مسودہ ایجنڈے، سیکریٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ، کونسل آف پرمننٹ ریپریزنٹیٹوز (سی پی آر) کے اجلاسوں، شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور ای سی او کے مخصوص اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں منظوری کے لیے وزرائے کونسل کو پیش کرنے پر غور کیا گیا۔مذکورہ رپورٹس کی پیر کو ہونے والے اجلاس میں حتمی شکل دے کر منظوری دی جائے گی، پیر کو ہونے والے اجلاس میں اہم ایجنڈا اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035ء کی منظوری بھی ہے جو ای سی او وژن 2025ء کی جگہ تنظیم کا نیا اسٹریٹجک فریم ورک ہوگا۔
ای سی او کے نائب وزرائے خارجہ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی پہلی رپورٹ پر تجاویز، تنظیم کے 2027ء کے بجٹ اور ای سی او سائنس فاؤنڈیشن (ای سی او ایس ایف) کے موجودہ صدر پروفیسر سید کمیل طیبی کی مزید تین سال کے لیے دوبارہ تقرری کی منظوری بھی زیر غور آئے گی اور توقع ہے ان کی دربارہ تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق اجلاس میں اعلامیہ اسلام آباد کو حتمی شکل دینے، ای سی او کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب، آئندہ وزرائے کونسل اجلاس کی تاریخ اور مقام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

