غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جدوجہد کا فیصلہ کن معرکہ لاہور میں لڑا جائے گا،ر فریال تالپور

لاہور کے جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام سے اپنا رابطہ مضبوط کریں اور پیپلز پارٹی کے منشور کو عوامی سطح پر اجاگر کریں، 1986ء میں بی بی شہید کی وطن واپسی پر لاہور کے عوام نے جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا، وہ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے، فریال تالپور

لاہور کے کارکنان شہید بھٹو کے عوامی منشور اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چیئرمین بلاول کا پیغام گھر گھرپہنچائیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جدوجہد کا فیصلہ کن معرکہ لاہور میں لڑا جائے گا،

لاہور:(جاگیرنیوز)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی دورۂ لاہور کے چوتھے روز گورنر ہاؤس لاہور آمد.
گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور اربن ڈویژن اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کی بھرپور شرکت
تقریب میں نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن،شہزاد سعید چیمہ لاہور اربن ڈویژن کے صدر فیصل میر اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت سمیت دیگر رہنما موجود تھے.فریال تالپور کی تقریب میں شریک پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات، تنظیمی امور اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا. فریال تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائدِ عوام بھٹو شہید نے لاہور ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، لاہور پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ اور جدوجہد کا بنیادی مرکز ہے.انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں جمہوریت، عوامی حقوق اور سیاسی جدوجہد کے لیے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا.
فریال تالپور نے کہا کہ1986ء میں بی بی شہید کی وطن واپسی پر لاہور کے عوام نے جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا، وہ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی فلاح کے اپنے منشور پر کاربند ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور کے کارکنان شہید بھٹو کے عوامی منشور اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جدوجہد کا فیصلہ کن معرکہ لاہور میں لڑا جائے گا،لاہور کے جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام سے اپنا رابطہ مضبوط کریں اور پیپلز پارٹی کے منشور کو عوامی سطح پر اجاگر کریں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں