ہم شکست سے مایوس نہیں، پاکستان فٹبال مستقبل میں مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی، محسن گیلانی

قومی فٹبال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان فٹبال میں ہونے والی پیش رفت کو ایک شکست سے کم نہیں سمجھا جا سکتا، صدر پی ایف ایف

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ شکست کھیل کا حصہ ہے، قومی فٹبال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان فٹبال میں ہونے والی پیش رفت کو ایک شکست سے کم نہیں سمجھا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے مسٹر نولبرٹو سولانو کی قیادت میں فائنل تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جو پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔@محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں میدان میں اترنے والے قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور پوری جان لڑائی۔ شکست یقیناً وقتی طور پر تکلیف دہ ہے، تاہم اس سے ٹیم کی اب تک کی متاثر کن پیش رفت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہیں، ہم شکست سے سبق سیکھیں گے اور مستقبل میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم آنے والے وقت میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں